حیدرآباد۔ 23۔فروری (اعتمادنیوز) روضتہ الطاہرہ ممبئی فرقہ بواہیر کے پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین سے نقیب ملت بیرسٹر اسدالدین اویسی ایم پی صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین نے ملاقات
کرکے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا محمد برہان الدین کے انتقال کے سلسلہ میں پرسہ دیا۔ صدر مجلس بیرسٹر اسداویسی نے اجتماع سے بھی خطاب کیا۔قبل ازیں بیرسٹر اسداویسی کی آمد پر خیرمقدم کیا گیا۔